Loading...

Loading...
کتب
۱۴۵ احادیث
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رشتہ ناتا توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا ۔
حدثنا مسدد، حدثنا سفيان، عن الزهري، عن محمد بن جبير بن مطعم، عن ابيه، يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم قال " لا يدخل الجنة قاطع رحم
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رشتہ ناتا جوڑنے والا وہ نہیں جو بدلے میں ناتا جوڑے بلکہ ناتا جوڑنے والا وہ ہے کہ جب ناتا توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے ۔
حدثنا ابن كثير، اخبرنا سفيان، عن الاعمش، والحسن بن عمرو، وفطر، عن مجاهد، عن عبد الله بن عمرو، - قال سفيان ولم يرفعه سليمان الى النبي صلى الله عليه وسلم ورفعه فطر والحسن - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ليس الواصل بالمكافي ولكن الواصل هو الذي اذا قطعت رحمه وصلها
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: بخل و حرص سے بچو اس لیے کہ تم سے پہلے لوگ بخل و حرص کی وجہ سے ہلاک ہوئے، حرص نے لوگوں کو بخل کا حکم دیا تو وہ بخیل ہو گئے، بخیل نے انہیں ناتا توڑنے کو کہا تو لوگوں نے ناتا توڑ لیا اور اس نے انہیں فسق و فجور کا حکم دیا تو وہ فسق و فجور میں لگ گئے ۔
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن عمرو بن مرة، عن عبد الله بن الحارث، عن ابي كثير، عن عبد الله بن عمرو، قال خطب رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال " اياكم والشح فانما هلك من كان قبلكم بالشح امرهم بالبخل فبخلوا وامرهم بالقطيعة فقطعوا وامرهم بالفجور ففجروا
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس سوائے اس کے کچھ نہیں جو زبیر میرے لیے گھر میں لا دیں، کیا میں اس میں سے دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو اور اسے بند کر کے نہ رکھو کہ تمہارا رزق بھی بند کر کے رکھ دیا جائے ۔
حدثنا مسدد، حدثنا اسماعيل، اخبرنا ايوب، حدثنا عبد الله بن ابي مليكة، حدثتني اسماء بنت ابي بكر، قالت قلت يا رسول الله ما لي شىء الا ما ادخل على الزبير بيته افاعطي منه قال " اعطي ولا توكي فيوكي عليك
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کئی مسکینوں کا ذکر کیا ( ابوداؤد کہتے ہیں: دوسروں کی روایت میں «عدة من صدقة» ( کئی صدقوں کا ذکر ہے ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: دو اور گنو مت کہ تمہیں بھی گن گن کر رزق دیا جائے ۔
حدثنا مسدد، حدثنا اسماعيل، اخبرنا ايوب، عن عبد الله بن ابي مليكة، عن عايشة، انها ذكرت عدة من مساكين - قال ابو داود وقال غيره او عدة من صدقة - فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم " اعطي ولا تحصي فيحصي عليك