Loading...

Loading...
کتب
۴۳ احادیث
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( زمانہ کفر کی ) کوئی بھی قسم اور عہد و پیمان کا اسلام میں کچھ اعتبار نہیں، اور جو عہد و پیمان زمانہ جاہلیت میں ( بھلے کام کے لیے ) تھا تو اسلام نے اسے مزید مضبوطی بخشی ہے ۱؎۔
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا محمد بن بشر، وابن، نمير وابو اسامة عن زكريا، عن سعد بن ابراهيم، عن ابيه، عن جبير بن مطعم، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " لا حلف في الاسلام وايما حلف كان في الجاهلية لم يزده الاسلام الا شدة
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر میں انصار و مہاجرین کے درمیان بھائی چارہ کرایا، تو ان ( یعنی انس ) سے کہا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا ہے کہ اسلام میں حلف ( عہد و پیمان ) نہیں ہے؟ تو انہوں نے دو یا تین بار زور دے کر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر میں انصار و مہاجرین کے درمیان بھائی چارہ کرایا ہے کہ وہ بھائیوں کی طرح مل کر رہیں گے۔
حدثنا مسدد، حدثنا سفيان، عن عاصم الاحول، قال سمعت انس بن مالك، يقول حالف رسول الله صلى الله عليه وسلم بين المهاجرين والانصار في دارنا . فقيل له اليس قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " لا حلف في الاسلام " . فقال حالف رسول الله صلى الله عليه وسلم بين المهاجرين والانصار في دارنا . مرتين او ثلاثا
سعید کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پہلے کہتے تھے کہ دیت کنبہ والوں پر ہے، اور عورت اپنے شوہر کی دیت سے کچھ حصہ نہ پائے گی، یہاں تک کہ ضحاک بن سفیان نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لکھ بھیجا تھا کہ اشیم ضبابی کی بیوی کو میں اس کے شوہر کی دیت میں سے حصہ دلاؤں، تو عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے قول سے رجوع کر لیا ۱؎۔ احمد بن صالح کہتے ہیں کہ ہم سے عبدالرزاق نے یہ حدیث معمر کے واسطہ سے بیان کی ہے وہ اسے زہری سے اور وہ سعید سے روایت کرتے ہیں، اس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ( یعنی ضحاک کو ) دیہات والوں پر عامل بنایا تھا۔
حدثنا احمد بن صالح، حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سعيد، قال كان عمر بن الخطاب يقول الدية للعاقلة ولا ترث المراة من دية زوجها شييا حتى قال له الضحاك بن سفيان كتب الى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اورث امراة اشيم الضبابي من دية زوجها . فرجع عمر . قال احمد بن صالح حدثنا عبد الرزاق بهذا الحديث عن معمر عن الزهري عن سعيد وقال فيه وكان النبي صلى الله عليه وسلم استعمله على الاعراب