احادیث
#3744
سنن ابن ماجہ - Etiquette
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا: افسوس! تم نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی ، اس جملہ کو آپ نے کئی بار دہرایا، پھر فرمایا: تم میں سے اگر کوئی آدمی اپنے بھائی کی تعریف کرنا چاہے تو یہ کہے کہ میں ایسا سمجھتا ہوں، لیکن میں اللہ تعالیٰ کے اوپر کسی کو پاک نہیں کہہ سکتا ۱؎۔
حدثنا ابو بكر، حدثنا شبابة، حدثنا شعبة، عن خالد الحذاء، عن عبد الرحمن بن ابي بكرة، عن ابيه، قال مدح رجل رجلا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ويحك قطعت عنق صاحبك " . مرارا ثم قال " ان كان احدكم مادحا اخاه فليقل احسبه ولا ازكي على الله احدا
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Etiquette
- Hadith Index
- #3744
- Book Index
- 88
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
