احادیث
#3651
سنن ابن ماجہ - Clothing and Dress
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسے وقت میں آنے کا وعدہ کیا جس میں وہ آیا کرتے تھے، لیکن آنے میں دیر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے، دیکھا تو جبرائیل علیہ السلام دروازے پر کھڑے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آپ کو اندر آنے سے کس چیز نے باز رکھا؟ فرمایا: گھر میں کتا ہے، اور ہم لوگ ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتے اور تصویریں ہوں ۔
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا علي بن مسهر، عن محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، عن عايشة، قالت واعد رسول الله صلى الله عليه وسلم جبريل عليه السلام في ساعة ياتيه فيها فراث عليه فخرج النبي صلى الله عليه وسلم فاذا هو بجبريل قايم على الباب فقال " ما منعك ان تدخل " . قال ان في البيت كلبا وانا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا صورة
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Clothing and Dress
- Hadith Index
- #3651
- Book Index
- 102
Grades
- Al-AlbaniHasan Sahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautHasan
- Zubair Ali ZaiSahih
