احادیث
#3627
سنن ابن ماجہ - Clothing and Dress
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس ہوا جس نے مہندی کا خضاب لگا رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کتنا اچھا ہے ، پھر آپ ایک دوسرے شخص کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور کتم ( وسمہ ) کا خضاب لگایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس سے اچھا ہے ! پھر آپ کا گزر ایک دوسرے کے پاس ہوا جس نے زرد خضاب لگا رکھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ان سب سے اچھا اور بہتر ہے ۔ ابن طاؤس کہتے ہیں کہ اسی لیے طاؤس بالوں کو زرد خضاب کیا کرتے تھے
حدثنا ابو بكر، حدثنا اسحاق بن منصور، حدثنا محمد بن طلحة، عن حميد بن وهب، عن ابن طاوس، عن طاوس، عن ابن عباس، قال مر النبي صلى الله عليه وسلم على رجل قد خضب بالحناء فقال " ما احسن هذا " . ثم مر باخر قد خضب بالحناء والكتم فقال " هذا احسن من هذا " . ثم مر باخر قد خضب بالصفرة فقال " هذا احسن من هذا كله " . قال وكان طاوس يصفر
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Clothing and Dress
- Hadith Index
- #3627
- Book Index
- 78
Grades
- Al-AlbaniDaif
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiDaif
- Shuaib Al ArnautDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
