احادیث
#3610
سنن ابن ماجہ - Clothing and Dress
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کی ایک لونڈی کو صدقہ کی ایک بکری ملی تھی جو مری پڑی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اس بکری کے پاس ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں نے اس کی کھال کیوں نہیں اتار لی کہ اسے دباغت دے کر کام میں لے آتے ؟ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ تو مردار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صرف اس کا کھانا حرام ہے ۱؎۔
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا سفيان بن عيينة، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس، عن ميمونة، ان شاة، لمولاة ميمونة مر بها - يعني النبي صلى الله عليه وسلم - قد اعطيتها من الصدقة ميتة فقال " هلا اخذوا اهابها فدبغوه فانتفعوا به " . فقالوا يا رسول الله انها ميتة . قال " انما حرم اكلها
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Clothing and Dress
- Hadith Index
- #3610
- Book Index
- 61
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim
