احادیث
#3318
سنن ابن ماجہ - Food
ام سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، میں انہیں کے پاس تھی، آپ نے سوال کیا: کیا کچھ کھانے کو ہے ؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے، اے اللہ! سر کے میں برکت عطا فرما، اس لیے کہ مجھ سے پہلے انبیاء کا سالن یہی تھا، اور ایسا گھر کبھی فقر کا شکار نہیں ہوا جس میں سرکہ موجود ہو ۔
حدثنا العباس بن عثمان الدمشقي، حدثنا الوليد بن مسلم، حدثنا عنبسة بن عبد الرحمن، عن محمد بن زاذان، انه حدثه قال حدثتني ام سعد، قالت دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على عايشة وانا عندها فقال " هل من غداء " . قالت عندنا خبز وتمر وخل . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " نعم الادام الخل اللهم بارك في الخل فانه كان ادام الانبياء قبلي ولم يفتقر بيت فيه خل
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Food
- Hadith Index
- #3318
- Book Index
- 68
Grades
- Al-AlbaniMawdu
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiMawdu
- Shuaib Al ArnautMawdu
- Zubair Ali ZaiDaif
