احادیث
#3199
سنن ابن ماجہ - Slaughtering
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنین ( ماں کے پیٹ کے بچے ) کے متعلق سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اگر چاہو تو کھاؤ، کیونکہ اس کی ماں کے ذبح کرنے سے وہ بھی ذبح ہو جاتا ہے ۱؎۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: میں نے کوسج اسحاق بن منصور کو لوگوں کے قول «الذكاة لا يقضى بها مذمة» کے سلسلے میں کہتے سنا: «مذمۃ» ذال کے کسرے سے ہو تو «ذمام» سے مشتق ہے اور ذال کے فتحہ کے ساتھ ہو تو«ذمّ» سے مشتق ہے۔
حدثنا ابو كريب، حدثنا عبد الله بن المبارك، وابو خالد الاحمر وعبدة بن سليمان عن مجالد، عن ابي الوداك، عن ابي سعيد، قال سالنا رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الجنين فقال " كلوه ان شيتم فان ذكاة الجنين ذكاة امه " . قال ابو عبد الله سمعت الكوسج اسحق بن منصور يقول في قولهم في الذكاة لا يقضى بها مذمة قال مذمة بكسر الذال من الذمام وبفتح الذال من الذم
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Slaughtering
- Hadith Index
- #3199
- Book Index
- 38
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
