احادیث
#3195
سنن ابن ماجہ - Slaughtering
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کی لڑائی لڑی، پھر شام ہو گئی اور لوگوں نے آگ جلائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا پکا رہے ہو ؟ لوگوں نے کہا: پالتو گدھے کا گوشت ( یہ سن کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کچھ ہانڈی میں ہے اسے بہا دو، اور ہانڈیاں توڑ دو تو لوگوں میں سے ایک نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم ایسا نہ کریں کہ جو ہانڈی میں ہے اسے بہا دیں اور ہانڈی کو دھل ( دھو ) ڈالیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا ہی کر لو ۔
حدثنا يعقوب بن حميد بن كاسب، حدثنا المغيرة بن عبد الرحمن، عن يزيد بن ابي عبيد، عن سلمة بن الاكوع، قال غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم غزوة خيبر فامسى الناس قد اوقدوا النيران فقال النبي صلى الله عليه وسلم " علام توقدون " . قالوا على لحوم الحمر الانسية فقال " اهريقوا ما فيها واكسروها " . فقال رجل من القوم او نهريق ما فيها ونغسلها فقال النبي صلى الله عليه وسلم " او ذاك
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Slaughtering
- Hadith Index
- #3195
- Book Index
- 34
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
