احادیث
#2264
سنن ابن ماجہ - Business Transactions
بنی زہرۃ کے غلام زید ابوعیاش کہتے ہیں کہ انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے پوچھا: سالم جَو کو چھلکا اتارے ہوئے جَو کے بدلے خریدنا کیسا ہے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: دونوں میں سے کون بہتر ہے؟ کہا: سالم جو، تو سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے اس سے روکا، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب تر کھجور کو خشک کھجور سے بیچنے کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: کیا تر کھجور سوکھ جانے کے بعد ( وزن میں ) کم ہو جاتی ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا۔
حدثنا علي بن محمد، حدثنا وكيع، واسحاق بن سليمان، قالا حدثنا مالك بن انس، عن عبد الله بن يزيد، مولى الاسود بن سفيان ان زيدا ابا عياش، - مولى لبني زهرة - اخبره انه، سال سعد بن ابي وقاص عن اشتراء البيضاء، بالسلت فقال له سعد ايتهما افضل قال البيضاء . فنهاني عنه وقال اني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم سيل عن اشتراء الرطب بالتمر فقال " اينقص الرطب اذا يبس " . قالوا نعم . فنهى عن ذلك
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Business Transactions
- Hadith Index
- #2264
- Book Index
- 128
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
