احادیث
#2198
سنن ابن ماجہ - Business Transactions
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، وہ آپ سے کوئی چیز چاہ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہارے گھر میں کوئی چیز ہے ؟، اس نے عرض کیا: جی ہاں! ایک کمبل ہے جس کا ایک حصہ ہم اوڑھتے اور ایک حصہ بچھاتے ہیں، اور ایک پیالہ ہے جس سے ہم پانی پیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آؤ ، وہ گیا، اور ان کو لے آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ میں لیا پھر فرمایا: انہیں کون خریدتا ہے ؟ ایک شخص بولا: میں یہ دونوں چیزیں ایک درہم میں لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک درہم پر کون بڑھاتا ہے ؟ یہ جملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین بار فرمایا، ایک شخص بولا: میں انہیں دو درہم میں لیتا ہوں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں چیزیں اس شخص کے ہاتھ بیچ دیں، پھر دونوں درہم انصاری کو دئیے اور فرمایا: ایک درہم کا اناج خرید کر اپنے گھر والوں کو دے دو، اور دوسرے کا ایک کلہاڑا خرید کر میرے پاس لاؤ ، اس نے ایسا ہی کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کلہاڑے کو لیا، اور اپنے ہاتھ سے اس میں ایک لکڑی جما دی اور فرمایا: جاؤ اور لکڑیاں کاٹ کر لاؤ ( اور بیچو ) اور پندرہ دن تک میرے پاس نہ آؤ ، چنانچہ وہ لکڑیاں کاٹ کر لانے لگا اور بیچنے لگا، پھر وہ آپ کے پاس آیا، اور اس وقت اس کے پاس دس درہم تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ کا غلہ خرید لو، اور کچھ کا کپڑا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے لیے اس سے بہتر ہے کہ تم قیامت کے دن اس حالت میں آؤ کہ سوال کرنے کی وجہ سے تمہارے چہرے پر داغ ہو، یاد رکھو سوال کرنا صرف اس شخص کے لیے درست ہے جو انتہائی درجہ کا محتاج ہو، یا سخت قرض دار ہو یا تکلیف دہ خون بہا کی ادائیگی میں گرفتار ہو ۱؎۔
حدثنا هشام بن عمار، حدثنا عيسى بن يونس، حدثنا الاخضر بن عجلان، حدثنا ابو بكر الحنفي، عن انس بن مالك، ان رجلا، من الانصار جاء الى النبي صلى الله عليه وسلم يساله فقال " لك في بيتك شىء " . قال بلى حلس نلبس بعضه ونبسط بعضه وقدح نشرب فيه الماء . قال " ايتني بهما " . قال فاتاه بهما فاخذهما رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده ثم قال " من يشتري هذين " . فقال رجل انا اخذهما بدرهم . قال " من يزيد على درهم " . مرتين او ثلاثا قال رجل انا اخذهما بدرهمين . فاعطاهما اياه واخذ الدرهمين فاعطاهما الانصاري وقال " اشتر باحدهما طعاما فانبذه الى اهلك واشتر بالاخر قدوما فاتني به " . ففعل فاخذه رسول الله صلى الله عليه وسلم فشد فيه عودا بيده وقال " اذهب فاحتطب ولا اراك خمسة عشر يوما " . فجعل يحتطب ويبيع فجاء وقد اصاب عشرة دراهم فقال " اشتر ببعضها طعاما وببعضها ثوبا " . ثم قال " هذا خير لك من ان تجيء والمسالة نكتة في وجهك يوم القيامة ان المسالة لا تصلح الا لذي فقر مدقع او لذي غرم مفظع او دم موجع
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Business Transactions
- Hadith Index
- #2198
- Book Index
- 62
Grades
- Al-AlbaniDaif
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiDaif
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
