احادیث
#2156
سنن ابن ماجہ - Business Transactions
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم تیس سواروں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ ( فوجی ٹولی ) میں بھیجا، ہم ایک قبیلہ میں اترے، اور ہم نے ان سے اپنی مہمان نوازی کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا پھر ایسا ہوا کہ ان کے سردار کو بچھو نے ڈنک مار دیا، چنانچہ وہ ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے: کیا آپ لوگوں میں کوئی بچھو کے ڈسنے پر جھاڑ پھونک کرتا ہے؟ میں نے کہا: ہاں، میں کرتا ہوں لیکن میں اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک تم ہمیں کچھ بکریاں نہ دے دو، انہوں نے کہا: ہم آپ کو تیس بکریاں دیں گے، ہم نے اسے قبول کر لیا، اور میں نے سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کیا تو وہ اچھا ہو گیا، اور ہم نے وہ بکریاں لے لیں، پھر ہمیں اس میں کچھ تردد محسوس ہوا ۱؎ تو ہم نے ( اپنے ساتھیوں سے ) کہا ( ان کے کھانے میں ) جلد بازی نہ کرو، یہاں تک کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ جائیں، ( اور آپ سے ان کے بارے میں پوچھ لیں ) پھر جب ہم ( مدینہ ) آئے تو میں نے جو کچھ کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو آپ نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ سورۃ فاتحہ جھاڑ پھونک ہے؟ انہیں آپس میں بانٹ لو، اور اپنے ساتھ میرا بھی ایک حصہ لگاؤ ۔
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا ابو معاوية، حدثنا الاعمش، عن جعفر بن اياس، عن ابي نضرة، عن ابي سعيد الخدري، قال بعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثين راكبا في سرية فنزلنا بقوم فسالناهم ان يقرونا فابوا فلدغ سيدهم فاتونا فقالوا افيكم احد يرقي من العقرب فقلت نعم انا ولكن لا ارقيه حتى تعطونا غنما . قالوا فانا نعطيكم ثلاثين شاة . فقبلناها فقرات عليه ( الحمد ) سبع مرات فبري وقبضنا الغنم فعرض في انفسنا منها شىء فقلنا لا تعجلوا حتى ناتي النبي صلى الله عليه وسلم فلما قدمنا ذكرت له الذي صنعت فقال " او ما علمت انها رقية اقتسموها واضربوا لي معكم سهما " . حدثنا ابو كريب، حدثنا هشيم، حدثنا ابو بشر، عن ابي المتوكل، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم بنحوه ح وحدثنا محمد بن بشار، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن ابي بشر، عن ابي المتوكل، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم بنحوه . قال ابو عبد الله والصواب هو ابو المتوكل ان شاء الله
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Business Transactions
- Hadith Index
- #2156
- Book Index
- 20
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiHasan
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih
