احادیث
#2119
سنن ابن ماجہ - Expiation
سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہونے کے ارادے سے نکلے، اور ہمارے ساتھ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان کو ان کے ایک دشمن نے پکڑ لیا، تو لوگوں نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا، آخر میں نے قسم کھائی کہ یہ میرا بھائی ہے، تو اس نے انہیں چھوڑ دیا، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور میں نے آپ کو بتایا کہ لوگوں نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا، اور میں نے قسم کھائی کہ یہ میرا بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سچ کہا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ۔
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا عبيد الله بن موسى، عن اسراييل، ح وحدثنا يحيى بن حكيم، عن عبد الرحمن بن مهدي، عن اسراييل، عن ابراهيم بن عبد الاعلى، عن جدته، عن ابيها، سويد بن حنظلة قال خرجنا نريد رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعنا وايل بن حجر فاخذه عدو له فتحرج الناس ان يحلفوا فحلفت انا انه اخي فخلى سبيله فاتينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخبرته ان القوم تحرجوا ان يحلفوا وحلفت انا انه اخي فقال " صدقت المسلم اخو المسلم
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Expiation
- Hadith Index
- #2119
- Book Index
- 30
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautHasan Lighairihi
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
