احادیث
#1939
سنن ابن ماجہ - Marriage
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ میری بہن عزہ سے نکاح کر لیجئیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کو پسند کرتی ہو ؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں آپ کے پاس اکیلی نہیں ہوں ( کہ سوکن کا ہونا پسند نہ کروں ) خیر میں میرے ساتھ شریک ہونے کی سب سے زیادہ حقدار میری بہن ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے لیے حلال نہیں ہے انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم میں باتیں ہو رہی تھیں کہ آپ درہ بنت ابی سلمہ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام سلمہ کی بیٹی سے ؟ انہوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ میری ربیبہ بھی نہ ہوتی تب بھی میرے لیے اس سے نکاح درست نہ ہوتا، اس لیے کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، مجھ کو اور اس کے والد ( ابوسلمہ ) کو ثویبہ نے دودھ پلایا تھا، لہٰذا تم اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو مجھ پر نکاح کے لیے نہ پیش کیا کرو ۱؎۔
حدثنا محمد بن رمح، انبانا الليث بن سعد، عن يزيد بن ابي حبيب، عن ابن شهاب، عن عروة بن الزبير، ان زينب بنت ابي سلمة، حدثته ان ام حبيبة حدثتها انها، قالت لرسول الله صلى الله عليه وسلم انكح اختي عزة . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " اتحبين ذلك " . قالت نعم يا رسول الله فلست لك بمخلية واحق من شركني في خير اختي . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " فان ذلك لا يحل لي " . قالت فانا نتحدث انك تريد ان تنكح درة بنت ابي سلمة . فقال " بنت ام سلمة " . قالت نعم . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " فانها لو لم تكن ربيبتي في حجري ما حلت لي انها ابنة اخي من الرضاعة ارضعتني واباها ثويبة فلا تعرضن على اخواتكن ولا بناتكن " . حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا عبد الله بن نمير، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن زينب بنت ام سلمة، عن ام حبيبة، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Marriage
- Hadith Index
- #1939
- Book Index
- 95
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Bukhari And Muslim
