احادیث
#1837
سنن ابن ماجہ - Zakat
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون میری ایک بات قبول کرتا ہے؟ اور میں اس کے لیے جنت کا ذمہ لیتا ہوں ، میں نے عرض کیا: میں قبول کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں سے کوئی چیز مت مانگو ، چنانچہ ثوبان رضی اللہ عنہ جب سواری پر ہوتے اور ان کا کوڑا نیچے گر جاتا تو کسی سے یوں نہ کہتے کہ میرا کوڑا اٹھا دو، بلکہ خود اتر کر اٹھاتے ۱؎۔
حدثنا علي بن محمد، حدثنا وكيع، عن ابن ابي ذيب، عن محمد بن قيس، عن عبد الرحمن بن يزيد، عن ثوبان، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من يتقبل لي بواحدة واتقبل له بالجنة " قلت انا . قال " لا تسال الناس شييا " . قال فكان ثوبان يقع سوطه وهو راكب فلا يقول لاحد ناولنيه حتى ينزل فياخذه
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Zakat
- Hadith Index
- #1837
- Book Index
- 55
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
