احادیث
#1696
سنن ابن ماجہ - Fasting
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی کو بلال کی اذان اس کی سحری سے نہ روکے، وہ اذان اس لیے دیتے ہیں کہ تم میں سونے والا ( سحری کھانے کے لیے ) جاگ جائے، اور قیام ( یعنی تہجد پڑھنے ) والا اپنے گھر چلا جائے، اور فجر اس طرح سے نہیں ہے، بلکہ اس طرح سے ہے کہ وہ آسمان کے کنارے عرض ( چوڑان ) میں ظاہر ہوتی ہے ۱؎۔
حدثنا يحيى بن حكيم، حدثنا يحيى بن سعيد، وابن ابي عدي، عن سليمان التيمي، عن ابي عثمان النهدي، عن عبد الله بن مسعود، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا يمنعن احدكم اذان بلال من سحوره. فانه يوذن لينتبه نايمكم، وليرجع قايمكم. وليس الفجر ان يقول هكذا. ولكن هكذا، يعترض في افق السماء
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #1696
- Book Index
- 59
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Bukhari And Muslim
