احادیث
#1512
سنن ابن ماجہ - Funerals
حسین بن علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے قاسم کا انتقال ہو گیا، تو ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! قاسم جس پستان سے دودھ پیتے تھے اس میں دودھ جمع ہو گیا ہے، کاش کہ اللہ ان کو باحیات رکھتا یہاں تک کہ دودھ کی مدت پوری ہو جاتی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی مدت رضاعت جنت میں پوری ہو رہی ہے تو خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! اگر یہ بات مجھے معلوم رہی ہوتی تو مجھ پر ان کا غم ہلکا ہو گیا ہوتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں اللہ سے دعا کروں کہ وہ قاسم کی آواز تمہیں سنا دے ، خدیجہ رضی اللہ عنہا بولیں: ( نہیں ) بلکہ میں اللہ اور اس کے رسول کی تصدیق کرتی ہوں۔
حدثنا عبد الله بن عمران، حدثنا ابو داود، حدثنا هشام بن ابي الوليد، عن امه، عن فاطمة بنت الحسين، عن ابيها الحسين بن علي، قال لما توفي القاسم ابن رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت خديجة يا رسول الله درت لبينة القاسم فلو كان الله ابقاه حتى يستكمل رضاعه . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ان تمام رضاعه في الجنة " . قالت لو اعلم ذلك يا رسول الله لهون على امره . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ان شيت دعوت الله تعالى فاسمعك صوته " . قالت يا رسول الله بل اصدق الله ورسوله
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Funerals
- Hadith Index
- #1512
- Book Index
- 80
Grades
- Al-AlbaniVery Daif
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiVery Daif
- Shuaib Al ArnautVery Daif
- Zubair Ali ZaiDaif
