احادیث
#881
سنن ابن ماجہ - Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding them
عبداللہ بن اقرم خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک بار اپنے والد کے ساتھ نمرہ کے میدان میں تھا کہ ہمارے پاس سے کچھ سوار گزرے، انہوں نے راستے کی ایک جانب اپنی سواریوں کو بٹھایا، مجھ سے میرے والد نے کہا: تم اپنے جانوروں میں رہو تاکہ میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے پوچھوں ( کہ کون لوگ ہیں ) ، وہ کہتے ہیں: میرے والد گئے، اور میں بھی قریب پہنچا تو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں، میں نماز میں حاضر ہوا اور ان لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی، جب جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں جاتے میں آپ کی دونوں بغلوں کی سفیدی کو دیکھتا تھا ۲؎۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: لوگ «عبیداللہ بن عبداللہ»کہتے ہیں، اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا کہ لوگ «عبداللہ بن عبیداللہ» کہتے ہیں۔
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا وكيع، عن داود بن قيس، عن عبد الله بن عبيد الله بن اقرم الخزاعي، عن ابيه، قال كنت مع ابي بالقاع من نمرة فمر بنا ركب فاناخوا بناحية الطريق فقال لي ابي كن في بهمك حتى اتي هولاء القوم فاسايلهم . قال فخرج وجيت - يعني دنوت - فاذا رسول الله صلى الله عليه وسلم فحضرت الصلاة فصليت معهم فكنت انظر الى عفرتى ابطى رسول الله صلى الله عليه وسلم كلما سجد. قال ابن ماجه الناس يقولون عبيد الله بن عبد الله وقال ابو بكر بن ابي شيبة يقول الناس عبد الله بن عبيد الله. حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، وصفوان بن عيسى، وابو داود قالوا حدثنا داود بن قيس، عن عبيد الله بن عبد الله بن اقرم، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding them
- Hadith Index
- #881
- Book Index
- 79
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
