احادیث
#862
سنن ابن ماجہ - Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding them
محمد بن عمرو بن عطاء کہتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی کو کہتے سنا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دس اصحاب کے بیچ میں تھے جن میں سے ایک ابوقتادہ بن ربعی تھے، ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو سب سے زیادہ جانتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو سیدھے کھڑے ہو جاتے، اور اپنے دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھاتے، پھر «ألله أكبر» کہتے، اور جب رکوع میں جانے کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھاتے، اور جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور سیدھے کھڑے ہو جاتے، اور جب دو رکعت کے بعد ( تیسری رکعت کے لیے ) کھڑے ہوتے تو «ألله أكبر» کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھاتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) ، جیسا کہ نماز شروع کرتے وقت کیا تھا ۱؎۔
حدثنا محمد بن بشار: حدثنا يحيى بن سعيد: حدثنا عبد الحميد بن جعفر: حدثنا محمد بن عمرو بن عطاء، عن ابي حميد الساعدي، قال سمعته، وهو في عشرة من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ، احدهم ابو قتادة بن ربعي قال انا اعلمكم بصلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم كان اذا قام في الصلاة اعتدل قايما، ورفع يديه حتى يحاذي بهما منكبيه، ثم قال " الله اكبر " . واذا اراد ان يركع، رفع يديه حتى يحاذي بهما منكبيه، فاذا قال " سمع الله لمن حمده " . رفع يديه فاعتدل، فاذا قام من الثنتين، كبر ورفع يديه حتى يحاذي بهما منكبيه، كما صنع حين افتتح الصلاة
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding them
- Hadith Index
- #862
- Book Index
- 60
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih
