احادیث
#763
سنن ابن ماجہ - Mosques and Congregations
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار قبلہ پر بلغم دیکھا، اس وقت آپ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بلغم کھرچ دیا، پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: جب کوئی شخص نماز میں ہوتا ہے تو اللہ اس کے سامنے ہوتا ہے، لہٰذا کوئی شخص نماز میں اپنے سامنے نہ تھوکے ۱؎۔
حدثنا محمد بن رمح المصري، انبانا الليث بن سعد، عن نافع، عن عبد الله بن عمر، قال راى رسول الله صلى الله عليه وسلم نخامة في قبلة المسجد وهو يصلي بين يدى الناس فحتها ثم قال حين انصرف من الصلاة " ان احدكم اذا كان في الصلاة كان الله قبل وجهه فلا يتنخمن احدكم قبل وجهه في الصلاة
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Mosques and Congregations
- Hadith Index
- #763
- Book Index
- 29
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Bukhari And Muslim
