احادیث
#664
سنن ابن ماجہ - Purification and its Sunnah
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا کہ میں نے غسل جنابت کیا، اور فجر کی نماز پڑھی پھر جب صبح ہوئی تو میں نے دیکھا کہ بدن کے ایک حصہ میں ناخن کے برابر پانی نہیں پہنچا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس پر اپنا گیلا ہاتھ پھیر دیتے تو کافی ہوتا ۔
حدثنا سويد بن سعيد، حدثنا ابو الاحوص، عن محمد بن عبيد الله، عن الحسن بن سعد، عن ابيه، عن علي، قال جاء رجل الى النبي صلى الله عليه وسلم فقال اني اغتسلت من الجنابة وصليت الفجر ثم اصبحت فرايت قدر موضع الظفر لم يصبه الماء . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " لو كنت مسحت عليه بيدك اجزاك
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Purification and its Sunnah
- Hadith Index
- #664
- Book Index
- 398
Grades
- Al-AlbaniVery Daif
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiDaif
- Shuaib Al ArnautDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
