احادیث
#622
سنن ابن ماجہ - Purification and its Sunnah
ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے بہت لمبا استحاضہ کا خون آیا کرتا تھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس سے متعلق بتانے اور فتوی پوچھنے کے لیے آئی، میں نے آپ کو اپنی بہن زینب رضی اللہ عنہا کے پاس پایا، میں نے عرض کیا: اے رسول اللہ! مجھے آپ سے ایک کام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خاتون! تجھے کیا کام ہے؟ میں نے کہا: مجھے ایک لمبے عرصہ تک خون آتا رہتا ہے جو نماز اور روزہ میں رکاوٹ کا سبب ہے، آپ اس سلسلے میں مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے لیے روئی تجویز کرتا ہوں ( اس کو شرمگاہ پہ رکھ لیا کرو ) کیونکہ یہ خون جذب کر لے گی ، میں نے عرض کیا: خون اس سے بھی زیادہ ہے، پھر راوی نے شریک کے ہم معنی حدیث بیان کی۔
حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا عبد الرزاق، - املاء على من كتابه وكان السايل غيري - انبانا ابن جريج عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن ابراهيم بن محمد بن طلحة عن عمر بن طلحة عن ام حبيبة بنت جحش قالت كنت استحاض حيضة كثيرة طويلة . قالت فجيت الى النبي صلى الله عليه وسلم استفتيه واخبره . قالت فوجدته عند اختي زينب . قالت قلت يا رسول الله ان لي اليك حاجة . قال " وما هي اى هنتاه " . قلت اني استحاض حيضة طويلة كبيرة وقد منعتني الصلاة والصوم فما تامرني فيها قال " انعت لك الكرسف فانه يذهب الدم " . قلت هو اكثر . فذكر نحو حديث شريك
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Purification and its Sunnah
- Hadith Index
- #622
- Book Index
- 356
Grades
- Zubair Ali ZaiDaif
