احادیث
#420
سنن ابن ماجہ - Purification and its Sunnah
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگایا، اور ایک ایک مرتبہ اعضائے وضو کو دھویا، اور فرمایا: یہ وضو کے صحیح ہونے کی لازمی مقدار ہے ، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: یہ اس کا وضو ہے کہ اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کسی کی کوئی بھی نماز قبول نہیں فرماتا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو دو دو بار دھویا، اور فرمایا: یہ وضو اس درجہ کا ہے کہ جو ایسا وضو کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو دوہرا اجر دے گا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور فرمایا: یہ میرا وضو ہے، اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام کا وضو ہے ۔
حدثنا جعفر بن مسافر، حدثنا اسماعيل بن قعنب ابو بشر، حدثنا عبد الله بن عرادة الشيباني، عن زيد بن الحواري، عن معاوية بن قرة، عن عبيد بن عمير، عن ابى بن كعب، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم دعا بماء فتوضا مرة مرة فقال " هذا وظيفة الوضوء " . او قال " وضوء من لم يتوضاه لم يقبل الله له صلاة " . ثم توضا مرتين مرتين ثم قال " هذا وضوء من توضاه اعطاه الله كفلين من الاجر " . ثم توضا ثلاثا ثلاثا فقال " هذا وضويي ووضوء المرسلين من قبلي
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Purification and its Sunnah
- Hadith Index
- #420
- Book Index
- 154
Grades
- Al-AlbaniDaif
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiDaif
- Shuaib Al ArnautDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
