احادیث
#355
سنن ابن ماجہ - Purification and its Sunnah
ابوایوب انصاری، جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت کریمہ: «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» اس میں کچھ لوگ ہیں جو پاکی کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ( سورة التوبة: 108 ) ، اتری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کی جماعت! اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری تعریف کی ہے، تو وہ تمہاری کیسی طہارت ہے ، ان لوگوں نے کہا: ہماری طہارت یہ ہے کہ ہم لوگ نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، اور جنابت ہونے سے غسل کرتے ہیں، اور پانی سے استنجاء کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی کا ) یہی سبب ہے، لہٰذا تم لوگ اس طہارت پر کاربند رہو ۱؎۔
حدثنا هشام بن عمار، حدثنا صدقة بن خالد، حدثنا عتبة بن ابي حكيم، حدثني طلحة بن نافع ابو سفيان، قال حدثني ابو ايوب الانصاري، وجابر بن عبد الله، وانس بن مالك، ان هذه الاية، نزلت {فيه رجال يحبون ان يتطهروا والله يحب المطهرين} قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يا معشر الانصار ان الله قد اثنى عليكم في الطهور فما طهوركم " . قالوا نتوضا للصلاة ونغتسل من الجنابة ونستنجي بالماء . قال " هو ذلك فعليكموه
Metadata
- Edition
- سنن ابن ماجہ
- Book
- Purification and its Sunnah
- Hadith Index
- #355
- Book Index
- 89
Grades
- Al-AlbaniSahih
- Muhammad Fouad Abd al-BaqiSahih
- Shuaib Al ArnautHasan Lighairihi
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
