احادیث
#3892
سنن ترمذی - Merits and Virtues
ام المؤمنین صفیہ بنت حی رضی الله عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، مجھے حفصہ اور عائشہ رضی الله عنہما کی طرف سے ایک ( تکلیف دہ ) بات پہنچی تھی جسے میں نے آپ سے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: تم نے یہ کیوں نہیں کہا؟ کہ تم دونوں مجھ سے بہتر کیسے ہو سکتی ہو، میرے شوہر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باپ ہارون ہیں، اور چچا موسیٰ ہیں اور جو بات پہنچی تھی وہ یہ تھی کہ حفصہ اور عائشہ رضی الله عنہما نے کہا تھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ان سے زیادہ باعزت ہیں، اس لیے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، اور آپ کے چچا کی بیٹیاں ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- صفیہ کی اس حدیث کو ہاشم کوفی کی روایت سے جانتے ہیں، اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے، ۳- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔
حدثنا محمد بن بشار، قال حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، قال حدثنا هاشم، هو ابن سعيد الكوفي قال حدثنا كنانة، قال حدثتنا صفية بنت حيى، قالت دخل على رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد بلغني عن حفصة وعايشة كلام فذكرت ذلك له فقال " الا قلت فكيف تكونان خيرا مني وزوجي محمد وابي هارون وعمي موسى " . وكان الذي بلغها انهم قالوا نحن اكرم على رسول الله صلى الله عليه وسلم منها . وقالوا نحن ازواج النبي صلى الله عليه وسلم وبنات عمه . وفي الباب عن انس .هذا حديث غريب لا نعرفه من حديث صفية الا من حديث هاشم الكوفي وليس اسناده بذلك القوي
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Merits and Virtues
- Hadith Index
- #3892
- Book Index
- 292
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif Isnaad
- Al-AlbaniDaif Isnaad
- Zubair Ali ZaiDaif
