احادیث
#3819
سنن ترمذی - Merits and Virtues
اسامہ بن زید رضی الله عنہما کا بیان ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں علی اور عباس رضی الله عنہما دونوں اندر آنے کی اجازت مانگنے لگے، انہوں نے کہا: اسامہ! ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگو، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! علی اور عباس دونوں اندر آنے کی اجازت مانگ رہے ہیں، آپ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ وہ کیوں آئے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: میں نہیں جانتا، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تو معلوم ہے“، پھر آپ نے انہیں اجازت دے دی وہ اندر آئے اور عرض کیا کہ ہم آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں تاکہ ہم آپ سے پوچھیں کہ آپ کے اہل میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”فاطمہ بنت محمد“، تو وہ دونوں بولے: ہم آپ کی اولاد کے متعلق نہیں پوچھتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”میرے گھر والوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جس پر اللہ نے انعام کیا اور میں نے انعام کیا ہے، اور وہ اسامہ بن زید ہیں“، وہ دونوں بولے: پھر کون؟ آپ نے فرمایا: ”پھر علی بن ابی طالب ہیں“، عباس بولے: اللہ کے رسول! آپ نے اپنے چچا کو پیچھے کر دیا، آپ نے فرمایا: ”علی نے تم سے پہلے ہجرت کی ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- شعبہ: عمر بن ابی سلمہ کو ضعیف قرار دیتے تھے۔
حدثنا احمد بن الحسن، قال حدثنا موسى بن اسماعيل، قال حدثنا ابو عوانة، قال حدثنا عمر بن ابي سلمة بن عبد الرحمن، عن ابيه، قال اخبرني اسامة بن زيد، قال كنت جالسا عند النبي صلى الله عليه وسلم اذ جاء علي والعباس يستاذنان فقالا يا اسامة استاذن لنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم . فقلت يا رسول الله علي والعباس يستاذنان . فقال " اتدري ما جاء بهما " . قلت لا ادري . فقال النبي صلى الله عليه وسلم " لكني ادري " . فاذن لهما فدخلا فقالا يا رسول الله جيناك نسالك اى اهلك احب اليك قال " فاطمة بنت محمد " . فقالا ما جيناك نسالك عن اهلك . قال " احب اهلي الى من قد انعم الله عليه وانعمت عليه اسامة بن زيد " . قالا ثم من قال " ثم علي بن ابي طالب " . قال العباس يا رسول الله جعلت عمك اخرهم قال " لان عليا قد سبقك بالهجرة " . هذا حديث حسن صحيح . وكان شعبة يضعف عمر بن ابي سلمة
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Merits and Virtues
- Hadith Index
- #3819
- Book Index
- 219
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Bashar Awad MaaroufDaif
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
