احادیث
#3700
سنن ترمذی - Merits and Virtues
عبدالرحمن بن خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ جیش عسرہ ( غزوہ تبوک ) کے سامان کی لوگوں کو ترغیب دے رہے تھے، تو عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے: اللہ کے رسول! میرے ذمہ اللہ کی راہ میں سو اونٹ ہیں مع ساز و سامان کے، آپ نے پھر اس کی ترغیب دلائی، تو عثمان پھر کھڑے ہوئے اور بولے: اللہ کے رسول! میرے ذمہ اللہ کی راہ میں دو سو اونٹ ہیں مع ساز و سامان کے، آپ نے پھر اسی کی ترغیب دی تو عثمان پھر کھڑے ہوئے اور بولے اللہ کے رسول! میرے ذمہ اللہ کی راہ میں تین سو اونٹ ہیں مع ساز و سامان کے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ منبر سے یہ کہتے ہوئے اتر رہے تھے کہ ”اب عثمان پر کوئی مواخذہ نہیں جو بھی کریں، اب عثمان پر کوئی مواخذہ نہیں جو بھی کریں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، ہم اسے صرف سکن بن مغیرہ کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- اس باب میں عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔
حدثنا محمد بن بشار، قال حدثنا ابو داود، قال حدثنا السكن بن المغيرة، ويكنى ابا محمد، مولى لال عثمان قال حدثنا الوليد بن ابي هشام، عن فرقد ابي طلحة، عن عبد الرحمن بن خباب، قال شهدت النبي صلى الله عليه وسلم وهو يحث على جيش العسرة فقام عثمان بن عفان فقال يا رسول الله على ماية بعير باحلاسها واقتابها في سبيل الله . ثم حض على الجيش فقام عثمان بن عفان فقال يا رسول الله على مايتا بعير باحلاسها واقتابها في سبيل الله . ثم حض على الجيش فقام عثمان بن عفان فقال يا رسول الله لله على ثلاثماية بعير باحلاسها واقتابها في سبيل الله . فانا رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينزل عن المنبر وهو يقول " ما على عثمان ما عمل بعد هذه ما على عثمان ما عمل بعد هذه " . قال ابو عيسى هذا حديث غريب من هذا الوجه لا نعرفه الا من حديث السكن بن المغيرة . وفي الباب عن عبد الرحمن بن سمرة
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Merits and Virtues
- Hadith Index
- #3700
- Book Index
- 96
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
