احادیث
#3680
سنن ترمذی - Merits and Virtues
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نبی ایسا نہیں جس کے دو وزیر آسمان والوں میں سے نہ ہوں اور دو وزیر زمین والوں میں سے نہ ہوں، رہے میرے دو وزیر آسمان والوں میں سے تو وہ جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام ہیں اور زمین والوں میں سے میرے دو وزیر ابوبکر اور عمر رضی الله عنہما ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حدیث حسن غریب ہے، ۲- اور ابوالجحاف کا نام داود بن ابوعوف ہے، سفیان ثوری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سے ابوالجحاف نے بیان کیا ( اور وہ ایک پسندیدہ شخص تھے ) ۳- اور تلید بن سلیمان کی کنیت ابوادریس ہے اور یہ اہل تشیع میں سے ہیں ۱؎۔
حدثنا ابو سعيد الاشج، قال حدثنا تليد بن سليمان، عن ابي الجحاف، عن عطية، عن ابي سعيد الخدري، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ما من نبي الا له وزيران من اهل السماء ووزيران من اهل الارض فاما وزيراى من اهل السماء فجبريل وميكاييل واما وزيراى من اهل الارض فابو بكر وعمر " . هذا حديث حسن غريب . وابو الجحاف اسمه داود بن ابي عوف . ويروى عن سفيان الثوري . قال حدثنا ابو الجحاف وكان مرضيا وتليد بن سليمان يكنى ابا ادريس وهو شيعي
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Merits and Virtues
- Hadith Index
- #3680
- Book Index
- 76
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
