احادیث
#3505
سنن ترمذی - Supplication
سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذوالنون ( یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی: «لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين» ”تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو پاک ہے، میں ہی ظالم ( خطاکار ) ہوں“، کیونکہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- محمد بن یحییٰ نے کہا: محمد بن یوسف کبھی ابراہیم بن محمد بن سعد کے واسطہ سے سعد سے روایت کرتے ہیں اور اس میں «عن أبيه» کا ذکر نہیں کرتے، ۲- دوسرے راویوں نے یہ حدیث یونس بن ابواسحاق سے، اور یونس نے ابراہیم بن محمد بن سعد کے واسطہ سے سعد سے روایت کی ہے، اور اس روایت میں انہوں نے «عن أبيه» کا ذکر نہیں کیا ہے، ۳- بعض نے یونس بن ابواسحاق سے روایت کی ہے، اور ان لوگوں نے ابن یوسف کی روایت کی طرح ابراہیم بن محمد بن سعد سے روایت کرتے ہوئے «عن أبيه عن سعد» کہا ہے اور یونس بن ابواسحاق کی عادت تھی کہ کبھی تو وہ اس حدیث میں «عن أبيه» کہہ کر روایت کرتے اور کبھی «عن أبيه» کا ذکر نہیں کرتے تھے۔
حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا يونس بن ابي اسحاق، عن ابراهيم بن محمد بن سعد، عن ابيه، عن سعد، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " دعوة ذي النون اذ دعا وهو في بطن الحوت لا اله الا انت سبحانك اني كنت من الظالمين . فانه لم يدع بها رجل مسلم في شيء قط الا استجاب الله له " . قال محمد بن يحيى قال محمد بن يوسف مرة عن ابراهيم بن محمد بن سعد، عن سعد، . قال ابو عيسى وقد روى غير، واحد، هذا الحديث عن يونس بن ابي اسحاق، عن ابراهيم بن محمد بن سعد، عن سعد، ولم يذكروا فيه عن ابيه، . وروى بعضهم، عن يونس بن ابي اسحاق، فقالوا عن ابراهيم بن محمد بن سعد، عن ابيه، عن سعد، وكان، يونس بن ابي اسحاق ربما ذكر في هذا الحديث عن ابيه، وربما، لم يذكره
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Supplication
- Hadith Index
- #3505
- Book Index
- 136
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
