احادیث
#3463
سنن ترمذی - Supplication
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہم نشینوں سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز و ناکام رہے گا کہ ایک دن میں ہزار نیکیاں کما لے؟“ آپ کے ہم نشینوں میں سے ایک پوچھنے والے نے پوچھا: ہم میں سے کوئی کس طرح ہزار نیکیاں کمائے گا؟ آپ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی سو مرتبہ تسبیح پڑھے گا ( یعنی سبحان اللہ ) تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور اس کی ہزار برائیاں مٹا دی جائیں گی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا موسى الجهني، حدثني مصعب بن سعد، عن ابيه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لجلسايه " ايعجز احدكم ان يكسب الف حسنة " . فساله سايل من جلسايه كيف يكسب احدنا الف حسنة قال " يسبح احدكم ماية تسبيحة تكتب له الف حسنة وتحط عنه الف سيية " . قال هذا حديث حسن صحيح
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Supplication
- Hadith Index
- #3463
- Book Index
- 94
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Bashar Awad MaaroufHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim
