احادیث
#3333
سنن ترمذی - Exegesis
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اچھا لگے کہ وہ قیامت کا دن دیکھے اور اس طرح دیکھے، اس نے آنکھوں سے دیکھا ہے تو اسے چاہیئے کہ «إذا الشمس كورت» اور «إذا السماء انفطرت»، «وإذا السماء انشقت» ۱؎ پڑھے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- ہشام بن یوسف وغیرہ نے یہ حدیث اسی سند سے روایت کی ہے ( اس میں ہے ) آپ نے فرمایا: ”جسے خوشی ہو کہ وہ قیامت کا دن دیکھے، آنکھ سے دیکھنے کی طرح اسے چاہیئے کہ سورۃ «إذا الشمس كورت» پڑھے، ان لوگوں نے اپنی روایتوں میں «إذا السماء انفطرت» اور «وإذا السماء انشقت» کا ذکر نہیں کیا۔
حدثنا عباس بن عبد العظيم العنبري، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا عبد الله بن بحير، عن عبد الرحمن، وهو ابن يزيد الصنعاني قال سمعت ابن عمر، يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من سره ان ينظر الى يوم القيامة كانه راى عين فليقرا ( اذا الشمس كورت ) و (اذا السماء انفطرت ) و (اذا السماء انشقت ) " . هذا حديث حسن غريب . وروى هشام بن يوسف وغيره هذا الحديث بهذا الاسناد وقال من سره ان ينظر الى يوم القيامة كانه راى عين فليقرا (اذا الشمس كورت ) ولم يذكر و (اذا السماء انفطرت ) و (اذا السماء انشقت)
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Exegesis
- Hadith Index
- #3333
- Book Index
- 385
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
