احادیث
#3269
سنن ترمذی - Exegesis
ابونضرہ کہتے ہیں کہ ابو سعید خدری رضی الله عنہ نے آیت: «واعلموا أن فيكم رسول الله لو يطيعكم في كثير من الأمر لعنتم» ”جان لو تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے، اگر وہ بیشتر معاملات میں تمہاری بات ماننے لگ جائے تو تم مشقت و تکلیف میں پڑ جاؤ گے“ ( الحجرات: ۷ ) ، تلاوت کی اور اس کی تشریح میں کہا: یہ تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ان پر وحی بھیجی جاتی ہے اور اگر وہ بہت سارے معاملات میں تمہاری امت کے چیدہ لوگوں کی اطاعت کرنے لگیں گے تو تم تکلیف میں مبتلا ہو جاتے، چنانچہ ( آج ) اب تمہاری باتیں کب اور کیسے مانی جا سکتی ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- علی بن مدینی کہتے ہیں: میں نے یحییٰ بن سعید قطان سے مستمر بن ریان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ ثقہ ہیں۔
حدثنا عبد بن حميد، حدثنا عثمان بن عمر، عن المستمر بن الريان، عن ابي نضرة، قال قرا ابو سعيد الخدري : ( واعلموا ان فيكم، رسول الله لو يطيعكم في كثير من الامر لعنتم ) قال هذا نبيكم صلى الله عليه وسلم يوحى اليه وخيار ايمتكم لو اطاعهم في كثير من الامر لعنتوا فكيف بكم اليوم قال ابو عيسى هذا حديث حسن صحيح غريب . قال علي بن المديني سالت يحيى بن سعيد القطان عن المستمر بن الريان فقال ثقة
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Exegesis
- Hadith Index
- #3269
- Book Index
- 321
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih Isnaad
- Al-AlbaniSahih Isnaad
- Bashar Awad MaaroufHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiIsnaad Sahih
