احادیث
#3195
سنن ترمذی - Exegesis
ابوامامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گانے والی لونڈیاں نہ بیچو، نہ انہیں خریدو اور نہ انہیں گانا بجانا سکھاؤ، ان کی تجارت میں کوئی بہتری نہیں ہے، ان کی قیمت حرام ہے“، ایسے ہی مواقع کے لیے آپ پر آیت «ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله» ”بعض لوگ ایسے ہیں جو لہو و لعب کی چیزیں خریدتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں“ ( لقمان: ۶ ) ، آخر تک نازل ہوئی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- یہ حدیث قاسم سے ابوامامہ کے واسطہ سے مروی ہے، قاسم ثقہ ہیں اور علی بن یزید میں ضعیف سمجھے جاتے ہیں، یہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے۔
حدثنا قتيبة، حدثنا بكر بن مضر، عن عبيد الله بن زحر، عن علي بن يزيد، عن القاسم بن عبد الرحمن، وهو عبد الرحمن مولى عبد الرحمن عن ابي امامة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " لا تبيعوا القينات ولا تشتروهن ولا تعلموهن ولا خير في تجارة فيهن وثمنهن حرام " . في مثل ذلك انزلت عليه هذه الاية : (ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله ) الى اخر الاية . قال ابو عيسى هذا حديث غريب انما يروى من حديث القاسم عن ابي امامة . والقاسم ثقة وعلي بن يزيد يضعف في الحديث قال سمعت محمد بن اسماعيل يقول القاسم ثقة وعلي بن يزيد يضعف
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Exegesis
- Hadith Index
- #3195
- Book Index
- 247
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirHasan
- Al-AlbaniHasan
- Bashar Awad MaaroufDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
