احادیث
#2794
سنن ترمذی - Manners
معاویہ بن حیدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے نبی! ہم اپنی شرمگاہیں کس قدر کھول سکتے ہیں اور کس قدر چھپانا ضروری؟ آپ نے فرمایا: ”تم اپنی شرمگاہ اپنی بیوی اور اپنی لونڈی کے سوا ہر ایک سے چھپاؤ“، میں نے پھر کہا: جب لوگ مل جل کر رہ رہے ہوں ( تو ہم کیا اور کیسے کریں؟ ) آپ نے فرمایا: ”تب بھی تمہاری ہر ممکن کوشش یہی ہونا چاہیئے کہ تمہاری شرمگاہ کوئی نہ دیکھ سکے“، میں نے پھر کہا: اللہ کے نبی! جب آدمی تنہا ہو؟ آپ نے فرمایا: ”لوگوں کے مقابل اللہ تو اور زیادہ مستحق ہے کہ اس سے شرم کی جائے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا معاذ بن معاذ، ويزيد بن هارون، قالا حدثنا بهز بن حكيم، عن ابيه، عن جده، قال قلت يا نبي الله عوراتنا ما ناتي منها وما نذر قال " احفظ عورتك الا من زوجتك او ما ملكت يمينك " . قلت يا رسول الله اذا كان القوم بعضهم في بعض قال " ان استطعت ان لا يراها احد فلا يرينها " . قال قلت يا نبي الله اذا كان احدنا خاليا قال " فالله احق ان يستحيي منه الناس " . قال ابو عيسى هذا حديث حسن
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Manners
- Hadith Index
- #2794
- Book Index
- 67
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirHasan
- Al-AlbaniHasan
- Bashar Awad MaaroufHasan
- Zubair Ali ZaiHasan
