احادیث
#2744
سنن ترمذی - Manners
عبید بن رفاعہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھینکنے والے کی چھینک کا جواب تین بار دیا جائے گا، اور اگر تین بار سے زیادہ چھینکیں آئیں تو تمہیں اختیار ہے جی چاہے تو جواب دو اور جی چاہے تو نہ دو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے اور اس کی سند مجہول ہے۔
حدثنا القاسم بن دينار الكوفي، حدثنا اسحاق بن منصور السلولي الكوفي، عن عبد السلام بن حرب، عن يزيد بن عبد الرحمن ابي خالد الدالاني، عن عمر بن اسحاق بن ابي طلحة، عن امه، عن ابيها، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يشمت العاطس ثلاثا فان زاد فان شيت فشمته وان شيت فلا " . قال ابو عيسى هذا حديث غريب واسناده مجهول
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Manners
- Hadith Index
- #2744
- Book Index
- 14
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
