احادیث
#2635
سنن ترمذی - Faith
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی گلوچ دینا فسق ہے، اور اس سے جنگ کرنا کفر ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- حدیث کے الفاظ «قتاله كفر» کا معنی و مراد یہ ہے کہ اسود عنسی کے ارتداد کے کفر جیسا کفر نہیں ہے اور اس کی دلیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث ہے جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص کو جان بوجھ کر قتل کر دیا گیا ہو تو اس مقتول کے اولیا و وارثین کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ چاہیں تو مقتول کے قاتل کو قصاص میں قتل کر دیں اور چاہیں تو اسے معاف کر دیں اور چھوڑ دیں۔ اگر یہ قتل کفر ( حقیقی ) کے درجہ میں ہوتا تو پھر قاتل کا قتل واجب ہو جاتا، ۴- ابن عباس، طاؤس، عطاء اور دوسرے بہت سے اہل علم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ کفر تو ہے لیکن کمتر درجے کا کفر ہے، یہ فسق تو ہے لیکن چھوٹے درجے کا فسق ہے۔
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا وكيع، عن سفيان، عن زبيد، عن ابي وايل، عن عبد الله بن مسعود، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " سباب المسلم فسوق وقتاله كفر " . قال ابو عيسى هذا حديث حسن صحيح . ومعنى هذا الحديث قتاله كفر ليس به كفرا مثل الارتداد عن الاسلام والحجة في ذلك ما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال " من قتل متعمدا فاولياء المقتول بالخيار ان شاءوا قتلوا وان شاءوا عفوا " . ولو كان القتل كفرا لوجب القتل ولم يصح العفو وقد روي عن ابن عباس وطاوس وعطاء وغير واحد من اهل العلم قالوا كفر دون كفر وفسوق دون فسوق
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Faith
- Hadith Index
- #2635
- Book Index
- 30
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Bashar Awad MaaroufHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
