احادیث
#2053
سنن ترمذی - Medicine
عکرمہ کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی الله عنہما کے پاس پچھنا لگانے والے تین غلام تھے، ان میں سے دو ابن عباس اور ان کے اہل و عیال کے لیے غلہ حاصل کرتے تھے اور ایک غلام ان کو اور ان کے اہل و عیال کو پچھنا لگاتا تھا، ابن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنا لگانے والا غلام کیا ہی اچھا ہے، وہ ( فاسد ) خون کو دور کرتا ہے، پیٹھ کو ہلکا کرتا ہے، اور آنکھ کو صاف کرتا ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم معراج میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے گزرے انہوں نے یہ ضرور کہا کہ تم پچھنا ضرور لگواؤ، آپ نے فرمایا: ”تمہارے پچھنا لگوانے کا سب سے بہتر دن مہینہ کی سترہویں، انیسویں اور اکیسویں تاریخ ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”سب سے بہتر علاج جسے تم اپناؤ وہ ناک میں ڈالنے کی دوا، منہ کے ایک طرف سے ڈالی جانے والی دوا، پچھنا اور دست آور دوا ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں عباس اور صحابہ کرام نے دوا ڈالی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”میرے منہ میں کس نے دوا ڈالی ہے؟“ تمام لوگ خاموش رہے تو آپ نے فرمایا: ”گھر میں جو بھی ہو اس کے منہ میں دوا ڈالی جائے، سوائے آپ کے چچا عباس کے“۔ راوی عبد کہتے ہیں: نضر نے کہا: «لدود» سے مراد «وجور» ہے ( حلق میں ڈالنے کی ایک دوا ) ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف عباد منصور ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔ ۲- اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے۔
حدثنا عبد بن حميد، قال اخبرنا النضر بن شميل، قال حدثنا عباد بن منصور، قال سمعت عكرمة، يقول كان لابن عباس غلمة ثلاثة حجامون فكان اثنان منهم يغلان عليه وعلى اهله وواحد يحجمه ويحجم اهله . قال وقال ابن عباس قال نبي الله صلى الله عليه وسلم " نعم العبد الحجام يذهب الدم ويخف الصلب ويجلو عن البصر " . وقال ان رسول الله صلى الله عليه وسلم حين عرج به ما مر على ملا من الملايكة الا قالوا عليك بالحجامة . وقال " ان خير ما تحتجمون فيه يوم سبع عشرة ويوم تسع عشرة ويوم احدى وعشرين " . وقال " ان خير ما تداويتم به السعوط واللدود والحجامة والمشي " . وان رسول الله صلى الله عليه وسلم لده العباس واصحابه فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من لدني فكلهم امسكوا فقال " لا يبقى احد ممن في البيت الا لد " . غير عمه العباس قال عبد قال النضر اللدود الوجور . قال ابو عيسى هذا حديث حسن غريب لا نعرفه الا من حديث عباد بن منصور . وفي الباب عن عايشة
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Medicine
- Hadith Index
- #2053
- Book Index
- 18
Grades
- Al-AlbaniDaif Isnaad
- Zubair Ali ZaiDaif
