احادیث
#1871
سنن ترمذی - Drinks
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشک میں نبیذ بناتے تھے، اس کے اوپر کا منہ بند کر دیا جاتا تھا، اس کے نیچے ایک سوراخ ہوتا تھا، ہم صبح میں نبیذ کو بھگوتے تھے تو آپ شام کو پیتے تھے اور شام کو بھگوتے تھے تو آپ صبح کو پیتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے یونس بن عبید کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- عائشہ رضی الله عنہا سے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی آئی ہے، ۳- اس باب میں جابر، ابوسعید اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا عبد الوهاب الثقفي، عن يونس بن عبيد، عن الحسن البصري، عن امه، عن عايشة، قالت كنا ننبذ لرسول الله صلى الله عليه وسلم في سقاء يوكا في اعلاه له عزلاء ننبذه غدوة ويشربه عشاء وننبذه عشاء ويشربه غدوة . قال وفي الباب عن جابر وابي سعيد وابن عباس . قال ابو عيسى هذا حديث حسن غريب لا نعرفه من حديث يونس بن عبيد الا من هذا الوجه وقد روي هذا الحديث من غير هذا الوجه عن عايشة ايضا
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Drinks
- Hadith Index
- #1871
- Book Index
- 11
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim
