احادیث
#1823
سنن ترمذی - Food
جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ٹڈیوں پر بد دعا کرتے تو کہتے «اللهم أهلك الجراد اقتل كباره وأهلك صغاره وأفسد بيضه واقطع دابره وخذ بأفواههم عن معاشنا وأرزاقنا إنك سميع الدعاء» ”اللہ! ٹڈیوں کو ہلاک کر دے، بڑوں کو مار دے، چھوٹوں کو تباہ کر دے، ان کے انڈوں کو خراب کر دے، ان کا جڑ سے خاتمہ کر دے، اور ہمارے معاش اور رزق تباہ کرنے سے ان کے منہ روک لے، بیشک تو دعا کو سننے والا ہے“، ایک آدمی نے پوچھا: اللہ کے رسول! اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر کو جڑ سے ختم کرنے کی بد دعا کیسے کر رہے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سمندر میں مچھلی کی چھینک ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- موسیٰ بن محمد بن ابراہیم تیمی کے بارے میں محدثین نے کلام کیا ہے، ان سے غریب اور منکر روایتیں کثرت سے ہیں، ان کے باپ محمد بن ابراہیم ثقہ ہیں اور مدینہ کے رہنے والے ہیں۔
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابو النضر، هاشم بن القاسم قال حدثنا زياد بن عبد الله بن علاثة، عن موسى بن محمد بن ابراهيم التيمي، عن ابيه، عن جابر بن عبد الله، وانس بن مالك، قالا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا دعا على الجراد قال " اللهم اهلك الجراد اقتل كباره واهلك صغاره وافسد بيضه واقطع دابره وخذ بافواههم عن معاشنا وارزاقنا انك سميع الدعاء " . قال فقال رجل يا رسول الله كيف تدعو على جند من اجناد الله بقطع دابره قال فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " انها نثرة حوت في البحر " . قال ابو عيسى هذا حديث غريب لا نعرفه الا من هذا الوجه . وموسى بن محمد بن ابراهيم التيمي قد تكلم فيه وهو كثير الغرايب والمناكير وابوه محمد بن ابراهيم ثقة وهو مدني
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Food
- Hadith Index
- #1823
- Book Index
- 38
Grades
- Zubair Ali ZaiDaif
