احادیث
#1677
سنن ترمذی - Jihad
عبدالرحمٰن بن عوف رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام بدر میں رات کے وقت ہمیں مناسب جگہوں پر متعین کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں ابوایوب سے بھی روایت ہے، یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا: تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا: محمد بن اسحاق کا سماع عکرمہ سے ثابت ہے، اور جب میں نے بخاری سے ملاقات کی تھی تو وہ محمد بن حمید الرازی کے بارے میں اچھی رائے رکھتے تھے، پھر بعد میں ان کو ضعیف قرار دیا۔
حدثنا محمد بن حميد الرازي، حدثنا سلمة بن الفضل، عن محمد بن اسحاق، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن عبد الرحمن بن عوف، قال عبانا النبي صلى الله عليه وسلم ببدر ليلا . قال ابو عيسى وفي الباب عن ابي ايوب . وهذا حديث غريب لا نعرفه الا من هذا الوجه . وسالت محمد بن اسماعيل عن هذا الحديث فلم يعرفه وقال محمد بن اسحاق سمع من عكرمة . وحين رايته كان حسن الراى في محمد بن حميد الرازي ثم ضعفه بعد
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Jihad
- Hadith Index
- #1677
- Book Index
- 8
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif Isnaad
- Al-AlbaniDaif Isnaad
- Bashar Awad MaaroufDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
