احادیث
#1669
سنن ترمذی - Virtues of Jihad
ابوامامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو دو قطروں اور دو نشانیوں سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں ہے: آنسو کا ایک قطرہ جو اللہ کے خوف کی وجہ سے نکلے اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اللہ کے راستہ میں بہے، دو نشانیوں میں سے ایک نشانی وہ ہے جو اللہ کی راہ میں لگے اور دوسری نشانی وہ ہے جو اللہ کے فرائض میں سے کسی فریضہ کی ادائیگی کی حالت میں لگے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
حدثنا زياد بن ايوب، حدثنا يزيد بن هارون، انبانا الوليد بن جميل الفلسطيني، عن القاسم ابي عبد الرحمن، عن ابي امامة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " ليس شيء احب الى الله من قطرتين واثرين قطرة من دموع في خشية الله وقطرة دم تهراق في سبيل الله . واما الاثران فاثر في سبيل الله واثر في فريضة من فرايض الله " . قال هذا حديث حسن غريب
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Virtues of Jihad
- Hadith Index
- #1669
- Book Index
- 52
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirHasan
- Al-AlbaniHasan
- Bashar Awad MaaroufHasan
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
