احادیث
#1464
سنن ترمذی - Hunting
ابوثعلبہ خشنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ شکاری ہیں؟ ( شکار کے احکام بتائیے؟ ) آپ نے فرمایا: ”جب تم ( شکار کے لیے ) اپنا کتا چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام یعنی بسم اللہ پڑھ لو پھر وہ تمہارے لیے شکار کو روک رکھے تو اسے کھاؤ؟ میں نے کہا: اگرچہ وہ شکار کو مار ڈالے، آپ نے فرمایا: ”اگرچہ مار ڈالے، میں نے عرض کیا: ہم لوگ تیر انداز ہیں ( تو اس کے بارے میں فرمائیے؟ ) آپ نے فرمایا: ”تمہارا تیر جو شکار کرے اسے کھاؤ“، میں نے عرض کیا: ہم سفر کرنے والے لوگ ہیں، یہود و نصاریٰ اور مجوس کی بستیوں سے گزرتے ہیں اور ان کے برتنوں کے علاوہ ہمارے پاس کوئی برتن نہیں ہوتا ( تو کیا ہم ان کے برتنوں میں کھا لیں؟ ) آپ نے فرمایا: ”اگر تم اس کے علاوہ کوئی برتن نہ پاس کو تو اسے پانی سے دھو لو پھر اس میں کھاؤ پیو“ ۱؎۔ اس باب میں عدی بن حاتم سے بھی روایت ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- ابوثعلبہ خشنی کا نام جرثوم ہے، انہیں جرثم بن ناشب اور جرثم بن قیس بھی کہا جاتا ہے۔
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا يزيد بن هارون، حدثنا الحجاج، عن مكحول، عن ابي ثعلبة، والحجاج، عن الوليد بن ابي مالك، عن عايذ الله بن عبد الله، انه سمع ابا ثعلبة الخشني، قال قلت يا رسول الله انا اهل صيد . قال " اذا ارسلت كلبك وذكرت اسم الله عليه فامسك عليك فكل " . قلت وان قتل قال " وان قتل " . قلت انا اهل رمى . قال " ما ردت عليك قوسك فكل " . قال قلت انا اهل سفر نمر باليهود والنصارى والمجوس فلا نجد غير انيتهم . قال " فان لم تجدوا غيرها فاغسلوها بالماء ثم كلوا فيها واشربوا " . قال وفي الباب عن عدي بن حاتم . قال ابو عيسى هذا حديث حسن صحيح . وعايذ الله بن عبد الله هو ابو ادريس الخولاني واسم ابي ثعلبة الخشني جرثوم ويقال جرثم بن ناشر ويقال ابن قيس
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Hunting
- Hadith Index
- #1464
- Book Index
- 1
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih - Agreed Upon
