احادیث
#1451
سنن ترمذی - Legal Punishments
حبیب بن سالم کہتے ہیں کہ نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کے پاس ایک ایسے شخص کا مقدمہ پیش ہوا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کیا تھا، انہوں نے کہا: میں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا: اگر اس کی بیوی نے اسے لونڈی کے ساتھ جماع کی اجازت دی ہے تو ( بطور تادیب ) اسے سو کوڑے ماروں گا اور اگر اس نے اجازت نہیں دی ہے تو ( بطور حد ) اسے رجم کروں گا۔
حدثنا علي بن حجر، حدثنا هشيم، عن سعيد بن ابي عروبة، وايوب بن مسكين، عن قتادة، عن حبيب بن سالم، قال رفع الى النعمان بن بشير رجل وقع على جارية امراته فقال لاقضين فيها بقضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم لين كانت احلتها له لاجلدنه ماية وان لم تكن احلتها له رجمته
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Legal Punishments
- Hadith Index
- #1451
- Book Index
- 34
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiHasan
