احادیث
#1167
سنن ترمذی - Suckling
میمونہ بنت سعد رضی الله عنہا کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے شوہر کے علاوہ غیروں کے سامنے بناؤ سنگار کر کے اترا کر چلنے والی عورت کی مثال قیامت کے دن کی تاریکی کی طرح ہے، اس کے پاس کوئی نور نہیں ہو گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس حدیث کو ہم صرف موسیٰ بن عبیدہ ہی کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- موسیٰ بن عبیدہ اپنے حفظ کے تعلق سے ضعیف قرار دیے جاتے ہیں، وہ صدوق ہیں، ان سے شعبہ اور ثوری نے بھی روایت کی ہے۔ ۳- اور بعض نے اسے موسیٰ بن عبیدہ سے روایت کیا ہے، اور اسے مرفوع نہیں کیا ہے۔
حدثنا علي بن خشرم، اخبرنا عيسى بن يونس، عن موسى بن عبيدة، عن ايوب بن خالد، عن ميمونة بنت سعد، وكانت، خادما للنبي صلى الله عليه وسلم قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " مثل الرافلة في الزينة في غير اهلها كمثل ظلمة يوم القيامة لا نور لها " . قال ابو عيسى هذا حديث لا نعرفه الا من حديث موسى بن عبيدة . وموسى بن عبيدة يضعف في الحديث من قبل حفظه وهو صدوق . وقد رواه بعضهم عن موسى بن عبيدة ولم يرفعه
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Suckling
- Hadith Index
- #1167
- Book Index
- 22
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Bashar Awad MaaroufDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
