احادیث
#802
سنن ترمذی - Fasting
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عید الفطر کا دن وہ ہے جب لوگ عید منائیں، اور عید الاضحی کا دن وہ ہے جس دن لوگ قربانی کریں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث، اس سند سے حسن غریب صحیح ہے، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے پوچھا: کیا محمد بن منکدر نے عائشہ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، وہ اپنی روایت میں کہتے ہیں: میں نے عائشہ سے سنا۔
حدثنا يحيى بن موسى، حدثنا يحيى بن اليمان، عن معمر، عن محمد بن المنكدر، عن عايشة، قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " الفطر يوم يفطر الناس والاضحى يوم يضحي الناس " . قال ابو عيسى سالت محمدا قلت له محمد بن المنكدر سمع من عايشة قال نعم يقول في حديثه سمعت عايشة . قال ابو عيسى هذا حديث حسن غريب صحيح من هذا الوجه
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #802
- Book Index
- 121
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Zubair Ali ZaiSahih
