احادیث
#800
سنن ترمذی - Fasting
اس سند سے بھی محمد بن کعب سے روایت ہے کہ میں رمضان میں انس بن مالک رضی الله عنہ کے پاس آیا پھر انہوں نے اسی طرح ذکر کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اور محمد بن جعفر ہی ابن ابی کثیر مدینی ہیں اور ثقہ ہیں اور یہی اسماعیل بن جعفر کے بھائی ہیں اور عبداللہ بن جعفر علی بن عبداللہ مدینی کے والد ابن نجیح ہیں، یحییٰ بن معین ان کی تضعیف کرتے تھے، ۲- بعض اہل علم اسی حدیث کی طرف گئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مسافر کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے گھر سے نکلنے سے پہلے افطار کرے لیکن اسے نماز قصر کرنے کی اجازت نہیں جب تک کہ شہر یا گاؤں کی فصیل سے باہر نہ نکل جائے۔ یہی اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ حنظلی کا قول ہے۔
حدثنا محمد بن اسماعيل، حدثنا سعيد بن ابي مريم، حدثنا محمد بن جعفر، قال حدثني زيد بن اسلم، قال حدثني محمد بن المنكدر، عن محمد بن كعب، قال اتيت انس بن مالك في رمضان فذكر نحوه . قال ابو عيسى هذا حديث حسن . ومحمد بن جعفر هو ابن ابي كثير هو مديني ثقة وهو اخو اسماعيل بن جعفر . وعبد الله بن جعفر هو ابن نجيح والد علي بن عبد الله المديني وكان يحيى بن معين يضعفه . وقد ذهب بعض اهل العلم الى هذا الحديث وقالوا للمسافر ان يفطر في بيته قبل ان يخرج وليس له ان يقصر الصلاة حتى يخرج من جدار المدينة او القرية . وهو قول اسحاق بن ابراهيم الحنظلي
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Fasting
- Hadith Index
- #800
- Book Index
- 119
Grades
- Zubair Ali ZaiSahih
