احادیث
#611
سنن ترمذی - Traveling
شہر بن حوشب کہتے ہیں میں نے جریر بن عبداللہ رضی الله عنہما کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ چنانچہ میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے پوچھا: یہ سورۃ المائدہ کے نزدول سے پہلے کی بات ہے یا مائدہ کے بعد کی؟ تو انہوں نے کہا: میں نے مائدہ کے بعد ہی اسلام قبول کیا تھا ۱؎۔
حدثنا قتيبة، حدثنا خالد بن زياد، عن مقاتل بن حيان، عن شهر بن حوشب، قال رايت جرير بن عبد الله توضا ومسح على خفيه قال فقلت له في ذلك فقال رايت النبي صلى الله عليه وسلم توضا فمسح على خفيه . فقلت له اقبل المايدة ام بعد المايدة قال ما اسلمت الا بعد المايدة
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Traveling
- Hadith Index
- #611
- Book Index
- 68
Grades
- Zubair Ali ZaiIsnaad Hasan
