احادیث
#251
سنن ترمذی - Salat (Prayer)
سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ( نماز میں ) دو سکتے ہیں جنہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد کیا ہے، اس پر عمران بن حصین رضی الله عنہ نے اس کا انکار کیا اور کہا: ہمیں تو ایک ہی سکتہ یاد ہے۔ چنانچہ ( سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں ) ہم نے مدینے میں ابی بن کعب رضی الله عنہ کو لکھا، تو انہوں نے لکھا کہ سمرہ نے ( ٹھیک ) یاد رکھا ہے۔ سعید بن ابی عروبہ کہتے ہیں: تو ہم نے قتادہ سے پوچھا: یہ دو سکتے کون کون سے ہیں؟ انہوں نے کہا: جب نماز میں داخل ہوتے ( پہلا اس وقت ) اور جب آپ قرأت سے فارغ ہوتے، پھر اس کے بعد کہا اور جب «ولا الضالين» کہتے ۱؎ اور آپ کو یہ بات اچھی لگتی تھی کہ جب آپ قرأت سے فارغ ہوں تو تھوڑی دیر چپ رہیں یہاں تک کہ سانس ٹھہر جائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- سمرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی حدیث آئی ہے، ۳- اہل علم میں سے بہت سے لوگوں کا یہی قول ہے کہ وہ امام کے لیے نماز شروع کرنے کے بعد اور قرأت سے فارغ ہونے کے بعد ( تھوڑی دیر ) چپ رہنے کو مستحب جانتے ہیں۔ اور یہی احمد، اسحاق بن راہویہ اور ہمارے اصحاب بھی کہتے ہیں۔
حدثنا ابو موسى، محمد بن المثنى حدثنا عبد الاعلى، عن سعيد، عن قتادة، عن الحسن، عن سمرة، قال سكتتان حفظتهما عن رسول الله صلى الله عليه وسلم . فانكر ذلك عمران بن حصين وقال حفظنا سكتة . فكتبنا الى ابى بن كعب بالمدينة فكتب ابى ان حفظ سمرة . قال سعيد فقلنا لقتادة ما هاتان السكتتان قال اذا دخل في صلاته واذا فرغ من القراءة . ثم قال بعد ذلك واذا قرا : (ولا الضالين ) . قال وكان يعجبه اذا فرغ من القراءة ان يسكت حتى يتراد اليه نفسه . قال وفي الباب عن ابي هريرة . قال ابو عيسى حديث سمرة حديث حسن . وهو قول غير واحد من اهل العلم يستحبون للامام ان يسكت بعد ما يفتتح الصلاة وبعد الفراغ من القراءة . وبه يقول احمد واسحاق واصحابنا
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Salat (Prayer)
- Hadith Index
- #251
- Book Index
- 103
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
