احادیث
#105
سنن ترمذی - Purification
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں اپنے سر کی چوٹی مضبوطی سے باندھنے والی عورت ہوں۔ کیا غسل جنابت کے لیے اسے کھولا کروں؟ آپ نے فرمایا: ”تمہاری سر پر تین لپ پانی ڈال لینا ہی کافی ہے۔ پھر پورے بدن پر پانی بہا دو تو پاک ہو گئی، یا فرمایا: جب تم ایسا کر لے تو پاک ہو گئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، اہل علم کا اسی پر عمل پر ہے کہ عورت جب جنابت کا غسل کرے، اور اپنے بال نہ کھولے تو یہ اس کے لیے اس کے بعد کہ وہ اپنے سر پر پانی بہا لے کافی ہو جائے گا ۱؎۔
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن ايوب بن موسى، عن سعيد المقبري، عن عبد الله بن رافع، عن ام سلمة، قالت قلت يا رسول الله اني امراة اشد ضفر راسي افانقضه لغسل الجنابة قال " لا انما يكفيك ان تحثين على راسك ثلاث حثيات من ماء ثم تفيضين على ساير جسدك الماء فتطهرين " . او قال " فاذا انت قد تطهرت " . قال ابو عيسى هذا حديث حسن صحيح . والعمل على هذا عند اهل العلم ان المراة اذا اغتسلت من الجنابة فلم تنقض شعرها ان ذلك يجزيها بعد ان تفيض الماء على راسها
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Purification
- Hadith Index
- #105
- Book Index
- 105
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirSahih
- Al-AlbaniSahih
- Bashar Awad MaaroufHasan Sahih
- Zubair Ali ZaiSahih Muslim
