احادیث
#77
سنن ترمذی - Purification
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سجدے کی حالت میں سو گئے یہاں تک کہ آپ خرانٹے لینے لگے، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو سو گئے تھے؟ آپ نے فرمایا: ”وضو صرف اس پر واجب ہوتا ہے جو چت لیٹ کر سوئے اس لیے کہ جب آدمی لیٹ جاتا ہے تو اس کے جوڑ ڈھیلے ہو جاتے ہیں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں عائشہ، ابن مسعود، اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
حدثنا اسماعيل بن موسى، - كوفي - وهناد ومحمد بن عبيد المحاربي المعنى واحد قالوا حدثنا عبد السلام بن حرب الملايي، عن ابي خالد الدالاني، عن قتادة، عن ابي العالية، عن ابن عباس، انه راى النبي صلى الله عليه وسلم نام وهو ساجد حتى غط او نفخ ثم قام يصلي . فقلت يا رسول الله انك قد نمت قال " ان الوضوء لا يجب الا على من نام مضطجعا فانه اذا اضطجع استرخت مفاصله " . قال ابو عيسى وابو خالد اسمه يزيد بن عبد الرحمن . قال وفي الباب عن عايشة وابن مسعود وابي هريرة
Metadata
- Edition
- سنن ترمذی
- Book
- Purification
- Hadith Index
- #77
- Book Index
- 77
Grades
- Ahmad Muhammad ShakirDaif
- Al-AlbaniDaif
- Zubair Ali ZaiDaif
